ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر تھانہ جہانیاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر تھانہ جہانیاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اپریشن 57/10R کے ضمن میں بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم پٹھان 57/10R اور اخلاق پٹھان 57/10R کو گرفتار کرکے 06 کلو ہیروئن اور 02 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی
منشیات فروشوں سے ہیروئن اور چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن جاری منشیات فروشوں کی گرفتاری پر شہریوں کا اظہار اطمنان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ جہانیاں مہر شفقت سسرانہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔