Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آج کے دن اوپن مارکیٹ میں نرخ کا تعین کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے پھر منڈی کا دورہ

آج کے دن اوپن مارکیٹ میں نرخ کا تعین کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے پھر منڈی کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) آڑھتی حضرات کی جانب سے ماہ رمضان میں مہنگائی کا سب سے بڑا بہانہ یہ ہوتا ہے کہ “پیچھے سے چیزیں مہنگی آرہی” اسی بات کی تہ تک پہنچنے اور نرخ کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے باقاعدگی سے جاری ہیں-آج کے دن اوپن مارکیٹ میں نرخ کا تعین کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے پھر منڈی کا دورہ کرکے بولی اپنی نگرانی میں کرائی

-اور اوپن مارکیٹ کے لئے ڈی سی ریٹ کا تعین کرایا آڑھتیوں پھڑیوں سے ملاقات کی- شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ خریداری کرتے وقت دکاندار سے ڈی سی ریٹ لسٹ کا مطالبہ کریں اور اسی ریٹ پر چیزیں خریدیں جس میں ان کا جائز منافع موجود ہوتا ہے، ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کریں، ان کی شکایت کریں تاکہ ہم مل کر خودساختہ مہنگائی کو قابو کر سکیں

Exit mobile version