61

ہارون آباد اندھیر نگری چوپٹ راج رجسٹری کلرک نے ات مچا دی

ہارون آباد اندھیر نگری چوپٹ راج رجسٹری کلرک نے ات مچا دی

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد اندھیر نگری چوپٹ راج رجسٹری کلرک نے ات مچا دی سید بلال شاہ رجسٹری کلرک اپنے آپ کو خلائی مخلوق سمجھنے لگا تفصیلات کے مطابق سید بلال شاہ رجسٹری کلرک نے ٹرانسفر ہونے کے باوجود اپنا چارج نہ چھوڑا ہے جبکہ اس نے پرائیویٹ طور پر منشی رکھے ہوئے ہیں سید بلال شاہ کرپشن کنگ نے 3 سے چار افراد کو اپنا کارخاص بنا رکھا ہے

جو کہ درجہ چہارم کے ملازمین بھی نہ ہیں واضح رہے کہ سید بلال شاہ رجسٹری کلرک متعدد بار مختلف اخبارات اور چینلز کی زینت بھی بن چکا ہے۔ ,(یاد ماضی عذاب ہے یارو) ،سید بلال شاہ رجسٹری کلرک کے خلاف سابقہ ادوار میں ندیم بھٹی کے ہمراہ شراب اور شباب کی محفلیں سجانے کے علاوہ کھلے عام رشوت وصول کرنے اور ناجائز کام کرنے کی خبریں بھی متعدد بار کئی اخبارات اور چینلز پر لگ چکی ہیں۔

اور موصوف متعدد بار اینٹی کرپشن میں بھی پیشیاں بھگت چکا ہے۔سائلین کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آنا ناروا سلوک کرنا اور ان کو خوار کرنا اس کا روزمرہ معمول بن چکا ہے جبکہ چہیتے افراد کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر اور بند کمروں میں ڈیل کرنا اس کا وطیرہ بن چکا ہے عمران نامی منشی اور دیگر 3 افراد اس کی چٹی یعنی ڈاکومنٹس وصول کرتے ہیں سرکار بہادر نے اپنی ڈاکومنٹس فیس 7000 روپے سے بڑھا کر 15000 روپے کر رکھی ہے سید بلال شاہ رجسٹری کلرک کے منشی ان کے سیکورٹی گارڈ بن کر اس کے ساتھ سایہ کی طرح جڑے رہتے ہیں سید بلال شاہ رجسٹری کلرک اپنے آپ کو بدمعاش اور خلائی مخلوق سمجھتا ہے اس نے رجسٹری ریکارڈ روم کو تالا لگا رکھا ہے اگر سید بلال شاہ رجسٹری کلرک کا آڈٹ کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اس کے زیر استعمال مہنگی ترین ٹیوٹا یارس کار ۔ قیمتی دیدہ زیب لباس ۔ مہنگا ترین فون اور شاہانہ سٹائل اس کی کرپشن کا مونہہ بولتا ثبوت ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سیاسی پارٹی کا خاص چہیتا لاڈلہ ہے اور ان کے پاس جا کر اپنے ٹرانسفر کو رکوا کر پھر دوبارہ اپنا ٹرانسفر ہارون آباد میں کروا لیتا ہے سائل تو ایک طرف وثیقہ نویس بھی اس کے ہاتھوں سخت تنگ آ چکے ہیں اعلیٰ حکام سے اس بگڑی ہوئی صورتحال پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کرپٹ رجسٹری کلرک کو کسی اور اضلاع میں ٹرانسفر کرنے اور اس کے خلاف انکوائری کرنے کا عوامی مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں