61

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب مستحق خواتین و حضرات کو ملنے والی رقوم سے ظالم فرنچائز ڈیوائسز والے غیرقانونی کٹوتی کرنے لگے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب مستحق خواتین و حضرات کو ملنے والی رقوم سے ظالم فرنچائز ڈیوائسز والے غیرقانونی کٹوتی کرنے لگے

ہارون آباد( خرم شہزاد ملک سے) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب مستحق خواتین و حضرات کو ملنے والی رقوم سے ظالم فرنچائز ڈیوائسز والے غیرقانونی طور پر کٹوتی کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد نذرانہ سینما ۔ٹبہ نولاں مولاں۔ امام بارگاہ میلاد چوک۔ سبز منڈی۔ گودی موڑ اور نزد 54 فور آر ہارون آباد و گردو نواح میں قائم فرنچائز مالکان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد خواتین و حضرات کو ملنے والی رقم سے فرنچائز مالکان 1000 روپے سے لیکر 2000 روپے تک کی مبینہ غیرقانونی طور پر کٹوتی کر رہے ہیں۔ اب فرنچائز ڈیوائسز والے نیا حربہ استعمال کرتے ہوئے دوکانات کی بجائے

گوداموں میں ڈیوائسز لیکر بیٹھ گئے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتين و حضرات کو ملنے والی رقوم سے غیر قانونی طور پر کٹوتی کے حوالے سے مستحق غریب خواتين و حضرات کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں ہم اپنے گھر کے لئے راشن لینے کی غرض سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم کے حصول کے لئے صبح سے لیکر شام تک کئی کئی گھنٹے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔ یہ فرنچائز مالکان ہم سے ناجائز طور پر 1000 سے 2000 روپے کی کٹوتی کر رہے ہیں جو کہ غریب مستحق افراد کے حق پر کھلم کھلا ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے

جو کہ غریب اور مستحق افراد پر سراسر بہت بڑا ظلم ہے ۔ مستحق افراد خواتین و حضرات نے میڈیا کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ان فرنچائز مالکان کی من چاہی کٹوتی سے انکاری ہوں تو ہمیں ہرگز پیسے نکال کر نہیں دئیے جاتے جبکہ متعدد خواتین و حضرات کا کہنا تھا کہ یہ فرنچائز مالکان نے ٹاؤٹ اور ایجنٹ مافیا مرد و خواتین حضرات کو چھوڑ رکھا ہے جو غریب مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کروا نے کا لالچ دیکر اور آئندہ رقوم ان کے شناختی کارڈ پر ملنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے

اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نگہبان پیکج ملنے کی یقین دہانی دلوا کر جھانسہ دیکر 3 ہزار سے 5 ہزار روپے تک آسانی سے بٹور لیتے ہیں ہم غریب اور مستحق خواتین و حضرات ایسے ٹاؤٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ۔ان کے ہاتھوں ستائے ہوئے مستحق سائلین خواتین و حضرات کا اعلیٰ حکام سے اس بگڑی ہوئی صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں