سانگھڑ: ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے انتقال کرگئے
سانگھڑ: ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے انتقال کرگئے
سانگھڑ میں 5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے انتقال کرگئے۔
سانگھڑ کےگاؤں نیاز بھٹی میں 3 روز کے دوران 5 کمسن بچوں کی اموات ہوئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہےکہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کےمطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سِیل کردیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=IcYkwdUy8J0&t=4s