کمشنر مریم خان نے ‘پڑھیں گے تو آگے بڑھیں گے’ کے سلوگن کو عملی جامہ پہنا دیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) کمشنر مریم خان نے ‘پڑھیں گے تو آگے بڑھیں گے’ کے سلوگن کو عملی جامہ پہنا دیا جس کے تحت تعلیم سے محروم بچوں کا معیاری نجی سکولوں میں پڑھانے کا خواب پورا ہوگا-اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ، ایجوکیشن اتھارٹی، پرائیویٹ سکول اتھارٹی کے مابین معاہدہ طے پاگیا-معاہدہ کے مطابق سکول نہ جانے والے بچے بچیوں کو پرائیویٹ سکول میں فری داخل کروا دیا گیا-
ضلع خانیوال میں50 سے زائد بچے 15 پرائیوٹ سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔معاہدہ کیلئے منعقدہ تقریب میں بچے، بچیوں میں یونیفارم، کتابیں، بستے وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو،سرکاری افسران،پرائیویٹ سکولز مالکان اور بچوں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے-کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاس سلسلے کو برقرار رکھنے کیلئے ڈویژنل،ضلعی لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔
یہ بچے پڑھ لکھ کر ملک کا نام روشن، ماں باپ کا سہارا بنیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔پرائیویٹ سکولز کا اہم کاز میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ قابل ستائش ہےبچے سب کے سانجھے ہیں ،پرائیویٹ سکولز ان کی تعلیم پر دیگر بچوں کی طرح ہی توجہ دیں-