39

کسی درد مند کے کام آ۔ کسی ڈوبتے کو اچھال دے۔خانیوال ۔!!!!

کسی درد مند کے کام آ۔ کسی ڈوبتے کو اچھال دے۔خانیوال ۔!!!!

خانیوال (سعید احمد بھٹی) کسی درد مند کے کام آ۔ کسی ڈوبتے کو اچھال دے۔خانیوال ۔!!!!
جدید گروپ آف انڈسٹریز اور جان محمد جاوید ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد جاوید آرائیں (مرحوم)کے صاحبزادے میاں صہیب جاوید آرائیں ماہ رمضان میں نادرا افراد کی مدد کر کے نیکیاں سمیٹ رہے ہیں اور اپنے والد محترم کا خدمت انسانیت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار کلرک ایسوسی ایشن کے اراکین میں تقریباً اڑھائی سو افراد میں آٹے کے تھیلے اور راشن بیگز تقسیم کیے گئے

طاہر بھٹی بھی ہمراہ تھے قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری حامد مسعود ایڈووکیٹ نے میاں محمد جاوید آرائیں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد جاوید آرائیں حقیقی معنوں میں محسن خانیوال تھے انہیں خانیوال سے بہت پیار تھا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر میاں محمد جاوید آرائیں کی روح کے ایصال ثواب اور ان کی مغفرت ودرجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاء کرائی گئی ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں