Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹریڈرز چیمبر خانیوال کے زیر اہتمام روبیش میرج ہال میں باوقار افطار ڈنر کا اہتمام

ٹریڈرز چیمبر خانیوال کے زیر اہتمام روبیش میرج ہال میں باوقار افطار ڈنر کا اہتمام

خانیوال (سعید احمد بھٹی) #ٹریڈرزچیمبرافطارڈنر خانیوال !!!
ٹریڈرز چیمبر خانیوال کے زیر اہتمام روبیش میرج ہال میں باوقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق، انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدرچوہدری طارق کریم،جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم تھے اس موقع پر خواجہ محمد شفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تجارت دین اسلام کےسنہری اصولوں کے مطابق کریں تو عین عبادت ہےاوردنیا و آخرت کی بھلائی ہی بھلائی ہے نبی کریم کی سیرت اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں

ان سے رہنمائی لی جائے تو تمام خساروں سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے ہمیں اس ماہ مقدس کی قدر کرنا چاہیے ماہ رمضان المبارک درحقیقت نیکیوں کا موسم بہار ہے راتوں میں قیام خاص طورپرطاق راتوں میں خصوصی اہتمام کرنا چاہیے اس موقع پر ٹریڈرز چیمبر کے صدر شیخ محمد اکمل، جنرل سیکرٹری رانا عظمان ودیگر عہدیداروں نے مہمانوں کی آمد کو سراہااور شکریہ ادا کیا تقریب میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدری منیر احمد، جنرل سیکرٹری رانا طارق محمود، سرپرست اعلیٰ شیخ کلیم صدیقی، جمخانہ”کے جنرل سیکرٹری رانا محمد لطیف،ٹریڈرز چیمبر خانیوال کے عہدیداروں سلیم ارشاد پراچہ،حکیم الدین قریشی،ارشاد احمد گادھی ۔

رانا فیصل،محمد اشرف پراچہ حاجی عبدالرحمن،شیخ سیف الدین نصیر،ڈاکٹر عبد الرشید، شیخ احمد رضا،شیخ کامران تاجر رہنماؤں محمد انعام اللّٰہ قریشی، شیخ جہانگیر، شیخ اورنگزیب، رانا عمر فاروق، ڈاکٹر محمد جمیل قریشی، رانا محمد سرور، رانا معین الدین، چوہدری سلمان چدھڑ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر طاہر نسیم، جنرل سیکرٹری طارق شہزاد بندشہ، چیئرمین عبدالطیف انور اور دیگر صحافیوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری رانا عظمان نے سر انجام دیے تقریب میں افطاری کے وقت خواجہ محمد شفیق نے رقت آمیز خصوصی دعاء کرائی قبل ازیں مہمانان خصوصی جب تقریب میں پہنچےتو ٹریڈرز چیمبر کےصدرشیخ محمداکمل،جنرل سیکرٹری رانا عظمان و دیگر عہدیداران نے بڑی گرم جوشی استقبال کیا۔۔۔

Exit mobile version