رٹھوعہ چک ہریام پل کا منصوبہ عرصہ بیس سال سے فائلوں میں ہی گھوم رہا ہے، محمد منیر مرزا
اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) رٹھوعہ چک ہریام پل آزادکشمیرکے حکمرانوں اور پاکستانی حکمرانوں کو پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ میری طرف توجہ فرماکر میرے ادھورے کام کو مکمل کریں تقریباعرصہ بیس سے سال سے ضلع میرپور کے حکمرانوں اور قائدین کو دن رات پکار پکار کر تھک چکا ہوں کے مجھے کب مکمل کروگے
۔ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت محمد منیر مرزا نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ رٹھوعہ چک ہریام پل کا منصوبہ عرصہ بیس سال سے فائلوں میں ہی گھوم رہا ہے اور آفسران اور انتظامیہ ،آزادکشمیر کی سابقہ حکومتیں لمبی تان کر سوئیں رہیں اور موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح لمبی تان کر سوگئی ڈیم کا پانی اتر چکا ہے دوماہ کے اندر اندر کام شروع کیا جائے
ورنہ یہ منصوبہ اگلے سال کی طرح بھی اگلے سالوں تک چلا جائیگا انہوں نے آزادکشمیر کی حکومت اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ رٹھوعہ چک ہریام پل کو جلد ازجلد مکمل کرکے متاثرین منگلاڈیم اور ضلع میرپور کی عوام کو ریلیف پہنچائیں ۔