غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی بھی پھٹ پڑے
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی بھی پھٹ پڑے
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی اور قدامت پسند امریکی صحافی ٹکر کارلسن بھی پھٹ پڑے۔
بیت اللحم میں موجود فلسطینی پادری منتھر آئزک کا انٹرویو کرتے ہوئے ٹکر کارلسن نے رائے دی کہ اگر ہم ایسی غیر ملکی حکومت کی حمایت کرتے ہیں جو گرجا گھروں کو تباہ کر رہی ہے، عیسائیوں کو مار رہی ہے تو ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں۔
انٹرویو میں فلسطینی پادری نے غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے جاری صیہونی درندگی میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہد اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکا کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی نظر نہیں آئیں۔