128

شمال مشرقی بلوچستان میں غیرمعمولی مغربی سسٹم اثرانداز ہونا شروع

شمال مشرقی بلوچستان میں غیرمعمولی مغربی سسٹم اثرانداز ہونا شروع

شمال مشرقی بلوچستان میں غیرمعمولی مغربی سسٹم اثرانداز ہونا شروع

 شمال مشرقی بلوچستان میں غیرمعمولی مغربی سسٹم اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 30سے 40کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائیں پاک افغان سرحدی علاقوں سے ٹکرانےکاامکان ہے جب کہ غیرمعمولی موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی موسمی لہر بلوچستان کے شمال سے داخل ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود جب کہ خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، خانوزئی، مسلم باغ، زیارت، سنجاوی میں غیرمعمولی طوفانی ہوائیں  جب کہ چمن، زیارت، کوژک ٹاپ، شیلاباغ میں تیزبارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ، ژوب،  شیرانی، بارکھان، زیارت اور چمن، موسیٰ خیل، کوہلو،  سبی، جھل مگسی، لورالائی، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات، خضدار، زیارت، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد، چاغی،  پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں غیرمعمولی مغربی سسٹم اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے  جس کے نتیجے میں  30سے 40کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائیں پاک افغان سرحدی علاقوں سےٹکرانےکاامکان ہے جب کہ غیرمعمولی موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=RYaPL3glP8s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں