51

چکوال: بیٹی کی پیدائش پر ناراض خاوند نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

چکوال: بیٹی کی پیدائش پر ناراض خاوند نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

چکوال: بیٹی کی پیدائش پر ناراض خاوند نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

چکوال میں  بیٹی کی پیدائش پر ناراض خاوند نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کر ڈالا۔

پولیس نے بتایا ہےکہ قتل کی واردات تھانہ ڈھمن کے علاقے ڈھوک میاں محراب میں پیش آئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور ڈیڑھ ماہ قبل اس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹی کی پیدائش پر داماد ناراض تھا۔

مقتولہ کے والدکا کہنا ہےکہ گزشتہ رات بیٹی کا فون آیا کہ خاوند قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں