تحصیل صافی میں مہمند صافی سپر لیگ ایڈیشن تھری کا افتتاح کردیا گیا
ضلع مہمند
تحصیل صافی میں مہمند صافی سپر لیگ ایڈیشن تھری کا افتتاح کردیا گیا۔جس میں 10 مقامی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک جاری رہیگا۔تقریب میں مقامی کھیلاڑوں سئاسی رہنماوں اور مقامی نے بھی شرکت کی۔
مہمند گیٹ کالج کے قریب تحصیل صافی مامدگٹ کے مقام پر مہمند صافی سپر لیگ کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع مہمند کے صدر زرخان صافی ، ملک صادول خان، ٹورنامنٹ کے چیف آ رگنائزر ارشاد صافی ، مینجمنٹ میں خالد خانزادہ ، احسان اللہ ، لقمان خان ، فصل سبحان نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک جاری رہے گا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے زرخان صافی ، ملک صادول خان، ایم پی اے اسرار خان صافی کے بھائ اور نمائندہ عبد رحمان صافی نے ہٹ لگا کر باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع مہمند کے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہیں جو کہ کھیلوں کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں ۔اور نوجوانوں اسطرح کے سرگرمیوں مصروف کرنا ضروری ہے
ٹورنامنٹ کے چیف آ رگنائزر ارشاد خان صافی نے کہا کہ ہم ہر سال اپنے مدد اپ کے تحت عید کے موقع پر مامدگٹ کے مقام پر صافی مہمند سپر لیگ کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرسکے ۔ ارشاد صافی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں کیونکہ آج کل زیادہ تر نوجوان منشیات اور بے راہ روی کا شکار ہے ۔ ارشاد صافی نے کہا کہ نوجوان علاقے کے ترقی اور امن و امان میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا جسمیں علاقے کے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے ۔تقریب سے عبدالرحمان صافی اور خالد خانزادہ نے کہا کہ اس علاقے میں امن برقرار رکھنے اور ترقی و خوشحالی میں نوجوان ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اور ہم انکے ساتھ ہرقسم تعاون کرینگے۔تقریب میں ضلع مہمند کے مختلف کھیلاڑیوں ۔سیاسی رہنماوں اور علاقائ مشران نےبھی شرکت کی۔