64

ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کر دیا

ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کر دیا

ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کر دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل پر ایران کے حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے، اسرائیل کے دفاع کی سپورٹ اور خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری رکھیں گے۔

اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کہا اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا تھا جن کے ذریعے اسرائیل کی طرف آنے والے ڈرونز اور میزائلز گرانے میں مدد ملی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر ہوتے تو اسرائیل پر ایران کبھی حملہ نہ کرتا، اسرائیل پر حملہ اس لیے ہوا کیونکہ موجودہ حکومت نے بڑی کمزوری کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں