Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے، پانی گھروں میں داخل

پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے، پانی گھروں میں داخل

پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے، پانی گھروں میں داخل

تیرےپایاں پل، جمعہ خان کلے، بڈھنی پل، سخی پل اور سردار احمد جان کالونی میں لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا: ریسکیو حکام— فوٹو: پی پی آئی

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے اور کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

پشاور میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش  کے بعد نالے ابل پڑے اور کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

چارسدہ روڈ، بڈھنی اور وارسک روڈ پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیرےپایاں پل، جمعہ خان کلے، بڈھنی پل، سخی پل اور سردار احمد جان کالونی میں لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

گلبہار ، گلبرک کے مختلف علاقوں یونیورسٹی روڈ اور شیرشاہ سوری روڈ پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونےکےباعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر  ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں اگلے چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

مزید بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف، ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں کے تناظرمیں پی ڈی ایم اے کی ہدایات پرمن وعن عمل درآمد کیا جائے اور بارشوں سے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے تمام انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=SzmmcxM7i_o&t=104s
Exit mobile version