58

تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے مزید 4 بچے انتقال کرگئے

تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے مزید 4 بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر کے شہر مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 4 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق غذائی قلت اوربیماریوں شکار بچے سول اسپتال مٹھی میں داخل تھے جہاں 24 گھنٹوں میں 4 بچوں کی اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ بچوں کی عمریں 9 سے 5 سال کے درمیان ہیں اور انتقال کرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ غذائی قلت اور بیماریوں سے رواں سال 134 بچے جاں بحق ہوچکے۔

https://www.youtube.com/watch?v=SzmmcxM7i_o&t=104s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں