83

جانشین شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن رح ،، مفتی ارشد میمن کو ھفت وار درود پاک کی منعقد

جانشین شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن رح ،، مفتی ارشد میمن کو ھفت وار درود پاک کی منعقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی)
جانشین شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن رح ،، مفتی ارشد میمن کو ھفت وار درود پاک کی منعقدہ محفل بابرکت میں جید علماء کرام ،، مفتیانِ عظام ، اور صوفیاء کرام ، جنمیں شیخ الحدیث مولانا قاسم عبداللہ ، شیخ الحدیث شیخ عبدالواحد رح کے جانشین ولی کامل مفتی عاصم عبداللہ ، شیخ الحدیث مولانا صالح الحداد ، مولانا عبدالحق زؤر ، مولانا دادا شاہ ، مولانا محمد رمضان میمن ، حافظ بادل کی موجودگی میں جانشینی اور اجازت درس حدیث کے لئے اعزازی دستار بندی کی گئ
جبکہ درس حدیث کی اجازت شیخ الحدیث مولانا صالح الحداد نے دی
جانشین شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن رح کے صاحبزادے مفتی ارشد میمن اب جامعہ باب الاسلام کے مہتمم ، دینی امور کے نگران ، سلسلہ تصوف میں والد محترم رح کے جانشین اور ہفت وار محفل دورد پاک جو ہر جمعرات کے دن جامع مسجد میں منعقد ہوتی ہے کی صدارت کیا کریں گے
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر اور شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ سجاول ، مولانا صالح الحداد نے مفتی ارشد میمن کو شیخ الحدیث کی مسند پر درس حدیث کی اجازت دی
اس موقع پر مولانا ابراہیم صدیقی ، مولانا غلام مصطفیٰ ربانی ، حاجی عنایت اللہ ، حافظ منٹار احمد میمن ، مولانا علم الدین سومرو ، حافظ سعداللہ میمن ، سمیت جامعہ باب الاسلام ٹھٹھہ کے اساتذہ کرام ، طلبہ اور مریدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں