73

گنداو مل کے قریب دینی مدرسہ مرکز امام ابی حنیفہ میں اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں دینی اجتماع

گنداو مل کے قریب دینی مدرسہ مرکز امام ابی حنیفہ میں اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں دینی اجتماع

مہمند ضلع
گنداو مل کے قریب دینی مدرسہ مرکز امام ابی حنیفہ میں اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں دینی اجتماع۔علمائے کرام ۔مقامی مشران اور علاقے کی عوام کی بھی شرکت۔دینی اسلام پر مکمل عمل کرنے سے معاشرے میں امن اور استحکام آسکتا ہے ۔نوجوان نسل کی اسلامی تربیت سے معاشرہ صاف ہوسکتاہے علاقے کے عوام دینی مدارس سے تعاون کریں۔علمائے کرام کا اچتماع سے خطاب۔
گنداو مل کے قریب دینی مدرسہ مرکز امام ابی حنیفہ میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلے میں ایک اسلامی اجتماع منعقد ہوا

جس میں علمائے کرام۔مقامی مشران اورعلاقے کے عوام اور نوجوانوں نے شرکت کی ضلع مہمند کے امیر مولانا یاربادشاہ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ہر سال یہ اسلامی اجتماع ہوتا ہے جس کا مقصد معاشرے کی اصلاح کرنا ہے

اور قران اور حدیث کے ذریعے معاشرے میں عوام اور نوجوانوں کو تعلیم دینا ہے تاکہ وہ دینی علوم حاصل کرکے معاشرے میں اسلام کی سربلندی کیلئے اپنے خدمات پیش کریں اور معاشر سے برائیاں ختم کرکے تمام لوگوں کو دینی اسلام کو راغب کریں۔
مرکز امام ابی حنیفہ کے مہتمم مولانا مبشر خان نے کہا کہ یہ مدرسہ 2022 میں قائم کیا گیا ہے جس میں درسی نظامت۔حفظ ناظرہ اور قران مجید کے علم پڑھایا جاتا ہے اور اس وقت مدرسے میں 50 سے زیادہ طالب علم موجود ہے جس کیلئے 3 اساتذہ کرام مقرر کئے گئے ہیں مولانا مبشر خان نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اس قسم کے دینی اسلامی اجتماعات کئے ہیں اور یہ ہر سال اسطرح کے اچتماع ہوتا ہے جسکا اصل مقصد معاشرے کی اصلاح کرنا ہے۔اچتماع میں علاقے کے عوام علمائے کرام علاقای مشران اور نوجوان کثیر تعداد میں شامل ہوتے ہیں ہم اسکے شکر گزار ہیں کہ علاقے کے عوام دینی مدارس سے تعاون کرتے آرہے ہیں۔انہوں نے علاقے کے عوام کا شکریہ اداکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں