57

پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا، ووٹر ٹرن آؤٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے: رانا

پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا، ووٹر ٹرن آؤٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے: رانا

پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا، ووٹر ٹرن آؤٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے: رانا

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا اور  آج کا ووٹر ٹرن آؤٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم الیکشن نتائج سے مطمئن ہیں، ہمیشہ الیکشن نتائج کو تسلیم کیاہے، الیکشن نتائج پر اختلاف ہمیشہ سسٹم کے اندر رہ کر کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سسٹم کو بلڈوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آج کا ووٹر ٹرن آؤٹ پی ٹی آئی کیلئے بہت بڑا پیغام ہے، پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا، ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے، پارٹی کا ووٹر سپورٹر نکلتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں میں نمونے بھیجے ہیں، علی محمد خان سے اپیل ہے سسٹم کو باہر سے بلڈوز کرنے کے بجائے آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، آپ ماضی میں بھی ہمارے ساتھ نہیں بیٹھے ، ہم آج بھی کہتے ہیں آئیں بیٹھیں۔

راناثنا کا کہنا تھاکہ فارم 45 اور فارم 47 کا فرق دوسرے روز کا معاملہ ہے، فارم 45 ہر پولنگ اسٹیشن سے جاری ہورہا ہے، اگر پی ٹی آئی کو اتنا ہی اعتراض تھا تو الیکشن کا بائیکاٹ کردیتی، اگر سسٹم میں کوئی خرابی ہے تو آئیں بیٹھیں تو بات کریں۔

انہوں نے مزید کہ 2018 میں ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی، اس وقت بھی کہاکہ آئیں بیٹھیں ،بات کریں، ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کام کیا ہے، سسٹم اور ملک کی بہتری بیٹھ کر بات کرنے میں ہے، جب بیٹھ کر بات چیت اورمذاکرات کیےجاتے ہیں ناممکن معاملات بھی حل ہوجاتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق رانا ثنا کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام ہے، وہ اس وقت ہمارےساتھ کھڑے ہوئے جب ہم مشکل میں تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کربات کرینگے، ان کی بات سمجھنےکی کوشش کرینگے، ہمیں کسی کو 10 بار بھی مناناپڑا تو جائیں گے۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے، لاہور، شیخوپورہ، تلہ گنگ، نارووال، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں اپنی خالی کردہ تمام نشستوں پر برتری ہے۔

تحریک انصاف وزیرآباد میں اپنی جیتی ہوئی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار سے پیچھے، لسبیلہ میں جام کمال کی نشست پر بھی ن لیگ آگے ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=kQjHWs4f_mI&t=13s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں