Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں گزشتہ سال انسانی حقوق کی صورتحال میں خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کئی شعبوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی قابلِ اعتماد رپورٹس ملیں۔

رپورٹ میں غیرقانونی حراست، سیاسی قیدیوں، میڈیاکی آزادی، صحافیوں پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں سمیت آزادی اظہار پر پابندیوں کی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین صحافیوں کو خاص طورپر جنسی تشدد اور ہراسانی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں توہین مذہب کےخلاف قوانین، اقلیتوں کے خلاف واقعات، انٹرنیٹ کی آزادی پر پابندیوں پربھی پریشانی کا اظہار کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند تنظیموں اور دیگر غیر ریاستی عناصرکے تشدد کے باعث لاقانونیت بڑھی جبکہ سرحدپار سےشدت پسندوں کےحملوں میں بھی کئی پاکستانیوں کی جان گئی۔

Exit mobile version