ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی 68

ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی

ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی

ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی

اسلام آباد(آئی پی ایس )راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی۔ عید ملن پارٹی کا آغاز سینئر صحافی بشیر عثمانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول کیلئے ربجا کے فنانس سیکرٹری رازق محمود بھٹی کو سٹیج پر مدعو کیا گیا۔

ربجا کے جنرل سیکرٹری سید آصف علی ہمدانی اور سینئر اینکر تصور مغل نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ راولپنڈی اسلام آباد بیوروایسوسی ایشن کی نیشنل پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں صدر ربجا سردار شاہد نے تمام معزز مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ربجا جڑواں شہروں کی سب سے بڑی اور فعال تنظیم ہے۔ ربجا نے ہمیشہ صحافی برادری میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا جس کی زندہ مثال آج کی یہ پروقار تقریب ہے جس میں تمام صحافتی تنظیموں کے سربراہان سٹیج پر موجود ہیں۔

صدرِ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق علی ورک ،صدرنیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی،فنانس سیکرٹری پریس کلب وقار عباسی،سابق صدر پریس کلب انور رضا، سابق صدر طارق چوہدری،سینئر اینکر پرسن علی رضا علوی ،سیکرٹری آر آئی یو جے آصف بشیر چوہدری،اے پی پی کے صدر ملک خضر، سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر، صدر کے جے ایف خاور نواز راجہ،صدرسی سی اے مظہر شیخ،صدر اے کے این ایس امجد چوہدری، صدر آر آئی پی جے اے سہیل ملک، چیئرمین ہزارہ جرنلسٹ تیمور اقبال جدون، صدر ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن لقمان شاہ، صدرجی بی جے اے حبیب اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربجا کی عیدملن پارٹی یکجہتی کی علامت ہے۔ربجا ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے پیش پیش رہی، ورکرز کی تنخواہوں کا معاملہ ہو یا اخبارات سے صحافیوں کی جبری بے دخلی، ربجا نے ہمیشہ ہر مظاہرے میں بھرپور شرکت کی۔

سابق صدر پریس کلب طارق چوہدری نے کہا کہ ربجا جرنلسٹ پینل کا اہم اثاثہ ہے۔ آج کی اس شاندار تقریب کے انعقاد پر میں بانی ربجا قربان ستی، صدر سردار شاہد، جنرل سیکرٹری سید آصف علی ہمدانی اور دیگر تمام ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صدر آر آئی یو جے طارق ورک نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ربجا کے ساتھ ملکر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا، انہوں نے کہا آج کی اس تقریب میں ربجا نے سب کو اکٹھا کیا اور ہمیں ایک دوسرے کو سننے کا موقع ملا۔ ربجا نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ آر آئی یو جے جلد ہی صحافیوں کے لئے تحقیقاتی رپورٹنگ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کرے گی اور وہ صحافی جوبیروزگار ہیں ان کو بھی اس ورکشاپ میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائیگی۔

پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری جاوید بھاگٹ نے تقریب سے خطاب کیا ربجا کو اتنا گرینڈ خوبصورت پروگرام کرنے پر مبارک باد دی، کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاورنوازراجہ نے آزادکشمیر حکومت کی جانب سے آزادی اظہار کو دبانے میڈیا پر سنسرشپ عائد کرنے اور اسلام آباد کے سینئرصحافی عامر محبوب ، راجہ کفیل ،کاشف میر اور شہزادراٹھور کو مقدمات کے اندراج کی دھمکیاں دینے کے خلاف قرارداد پیش کی جیسے تمام صحافتی تنظیموں نے نہ صرف منظور کیا بلکہ ازادکشمیر حکومت کے صحافیوں کے مخالف اقدام کے خلاف کے جے ایف کاساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی ربجا قربان ستی نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں پریس کلب کی قیادت سمیت تمام صحافتی تنظیموں کی بھرپور شرکت پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا آج میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ ربجا آئندہ ہر عید پر عیدملن پارٹی کا انعقاد کرے گی۔ سابق صدر انور رضا کی صحافتی برادری کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کی تنخواہوں کا معاملہ ہو یا آئی ٹی این ای سے واجبات کی ادائیگی ہو، کوئی بھی مظاہرہ ہو انور رضا ہر جگہ موجود ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی اس تقریب میں موجود تمام لوگ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ انور رضا آج کے اس ایوارڈکا حقدار ہے۔انہوں نے قائد صحافت افضل بٹ کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کو صحافی برادری کیلئے جدوجہد کی علامت قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ربجا کی جانب سے قائد صحافت صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سابق صدر پریس کلب انور رضا کو صحافی برادری کیلئے مثالی خدمات پر سوینئر پیش کی۔

تقریب میں پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی ماجد افسر ، جنرل سیکرٹری کے جے ایف عقیل انجم،اقبال اعوان سیکرٹری اطلاعات کے جے ایف، شیخ نوید، اظہار نیازی، سابق صدر ربجا رانا زاہد حسین ،ڈیلی کنٹری نیوز کے چیف ایڈیٹر سردار حمید ،سید خالد گردیزی ،عامر بٹ مدثر چودری جعفر بلتی، نائب صدر سحر اسلم، جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی،اے کے این ایس سیکرٹری فنانس جاوید چوہدری شجیل امجد راو راو عادل تقی شہر نامہ چیف ایڈیٹر راجہ جاوید بابر مغل امجد مغل عید محمد سردار لیاقت نعیم قریشی سابق انچارج راولپنڈی پریس کلب شکیلہ جلیل، شاکر عباسی، عمر حیات ، ملک سلیم اے پی پی ،جرنلسٹ فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری رفاقت خسین طاہر احمد مجاہد بھٹی وقار عمران علی عثمان طاہر شہزاد سردار وقار شہزاد خان ،فائزہ شاہ کاظمی انفارمیشن سیکرٹری ربجا، جمیل خان،اقرخالد، ممریز، جزاک اللہ، سردار نثار تبسم، محمد پرویز، ملک نوید اقبال، چوہدری اکرم کاشمیری،حاجی عبدالعزیز، زبیر بلوچ غلام حسین طارق نصیر ،محمد امین، سلطان، سردار فیاض، دریز کیانی،محمد شفیق چوہدری، محمد علی بھٹی ،سردار فیاض، داود احمد، عشر، عتیق مصطفی سواتی واجد شاہ خان، یاسر جنجوا خلیل جنجوا راجہ ریاض ترنول پریس کلب کے صدر اسحاق عباسی و دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں