Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دے دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش قانون پر سختی سے عمل کا حکم دیا گیا۔ کابینہ نے مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

اس کے علاوہ اجلاس میں گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو ڈائریکٹ نقد سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے 10ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار ہے۔ آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے۔ فوری طور پر ٹوئن ٹاور بنائے جائیں گے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ مئی میں کی جائے گی۔

اجلاس میں عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کو چارج دینے کی منظوری دی گئی۔ گاڑی کے لیے پلاٹینم کیٹیگری نمبر پلیٹ کی فیس 10 لاکھ مقرر کرنے اور پنجاب کی ہر وزارت کا پرفارمنس آڈٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ مری کے نواحی گاؤں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ ہر گھرکو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

اجلاس میں  نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی بھی منظوری دی گئی۔

https://youtu.be/ztoX2_HQoLg
Exit mobile version