ورلڈ فوڈ پروگرام(WFP) کے تعاون سے سیلاب سے بچاو کی تربیتی ورکشاب کاانعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان(نثار بیٹنی سے)ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)کے تعاون سے بیسٹ پاک(BEST-Pak) آرگنائزیشن نے شہر کے مقامی ہوٹل میں پانچ روزہ اگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا اختتامی سیشن آج انعقاد پذیر ہوا، پانچ روزہ ورکشاپ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور دیگر افات سے بچاؤ کے حوالے سے مرد اور گھریلو خواتین کو ٹریننگ دی گئی، ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
ورکشاپ میں خصوصی طور پر خواتین کو خاتون ٹرینر نے سیلاب کے وقت ہنگامی صورتحال میں اپنا اور اپنے خاندان کے بچاؤ کے حوالے سے تدابیر بتائیں اور ہنگامی حالات میں کم سے کم نقصان سے بچاؤ کے طریقوں سے روشناس کرایا، اس موقع پر مردو خواتین کو عملی ٹریننگ بھی دی گئی، بیسٹ پاک کی طرف سے منعقدہ اس پانچ روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فصیح عباسی تھے
جبکہ اس موقع پر پروجیکٹ مینجر نظام الدین، ڈسٹرکٹ فیلڈ اسسٹنٹ ثاقب وزیر، امجد پرویز فوکل پرسن این جی اوز رجسٹریشن سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹرینر عالمگیر اور ٹریننگ حاصل کرنے والے مردو خواتین و دیگر رضاکار بھی موجود تھے،ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) اور بیسٹ پاک کی طرف سے منعقدہ ورکشاپ کے اخری سیشن سے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فصیح عباسی نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ بیسٹ پاک کی طرف سے منعقدہ ورکشاپ سے دیہی مرد و خواتین کو ہنگامی حالات خصوصا سیلاب، زلزلہ اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور خصوصا” گھروں میں مردوں کی غیر موجودگی کے دوران خواتین کو اپنے آپ اور اپنے خاندان کے بچاؤ میں مدد ملے گی، انہوں نے ایسے پروگراموں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر ارگنائزیشنز بھی دیہی علاقوں میں آفات سے بچاؤ اور دیگر حوالوں سے اگاہی پروگرامز کریں گے، قبل ازیں پروجیکٹ مینجر نظام الدین نے اس موقع پر بیسٹ پاک کے اغراض و مقاصد اور ڈی آئی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی
اور ورکشاپ کے دوران مردو خواتین کو دی جانے والی ٹریننگ پر روشنی ڈالی، سیشن کے آخر میں فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کے نوجوانوں نے حادثات اور ہنگاموں کی صورت میں بچاؤ کے طریقوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا جسے حاضرین نے بیحد پسند کیا، بعدازاں مہمان خصوصی فصیح عباسی نے سول ڈیفینس اور دیگر بہترین کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں کو تعریفی اسناد دیں، واضع رہے کہ بیسٹ پاک کی طرف سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں کل 175 افراد نے ٹریننگ حاصل کی جن میں 105 مرد اور 70 خواتین شامل تھیں۔۔