Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام نیزہ بازی کے تاریخ ساز مقابلے

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام نیزہ بازی کے تاریخ ساز مقابلے

راولپنڈی ( بیوروچیف ) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام گھڑسواری اور نیزہ بازی کے تاریخ ساز مقابلوں کا انعقاد گورکھپور نرسری میں رواں ہفتے 11-12 مئی کو کیا جا رہا ہے۔

پی ایچ اے گورکھپور نرسری میں منعقد ہونیوالے نیزہ بازی کی مقابلوں میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے گزشتہ روز پی ایچ اے ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ایک اجلاس کہ سربراہی کی اور تمام متعلقہ انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔

احمد حسن رانجھا نے کہا ہے نیزہ بازی 18ویں صدی سے شروع ہونیوالا روائتی کھیل ہے اور یہ کھیل ہماری دیہی ثقافت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے ان مقابلوں میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں گھڑ سوار اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

پنجاب کے دیہاتوں اور میلوں ٹھیلوں میں نیزہ بازی کے مقابلے خاصی شہرتِ رکھتے ہیں اور حالیہ برسوں میں شہروں میں بھی اس کھیل کو پسندیدگی سے دیکھا اور سراہا جا رہا ہے ۔

پی ایچ اے نرسری گورکھپور میں رواں ہفتے دو دن 11-12 مئی کو ان کھیلوں کا انعقاد ہو گا اور راولپنڈی میں نیزہ بازی کے حوالے سے یہ سب سے بڑے مقابلے ہو نگے۔

عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

Exit mobile version