57

عرب ممالک نے غزہ کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز مسترد کردی

عرب ممالک نے غزہ کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز مسترد کردی 

عرب ممالک نے غزہ کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز مسترد کردی

عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مصر اور قطر سمیت عرب ممالک کو غزہ پرکنٹرول میں شرکت کی تجویز دی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا  کردار  ادا کرنے والے ممالک  نے امریکا کو آگاہ کیا ہےکہ  جنگ بندی کے بغیر غزہ میں اسرائیل کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے۔

دوسری جانب  اسرائیلی کابینہ نے رفح  حملے میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کو جنوب سے گھیرے میں لے لیا اور  مشرقی حصے کے بعد وسطی رفح سے بھی فلسطینیوں کو نکلنے حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ بے گھر فلسطینی رفح سے بھی بے دخل ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے، مزید8 بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

حماس نے رفح میں اسرائیلی آپریشن اور  فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا مکمل ذمہ دار  بائیڈن انتظامیہ کو  قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امریکا صیہونی فسطائیت کے جرائم  پر مسلسل  پردے ڈال رہا ہے، اقوام متحدہ، عالمی برادری ڈرنا چھوڑے اور  غزہ میں حملے روکنے اور  امداد فراہمی کے لیے اسرائیل پر دباؤ  بڑھائے۔

https://www.youtube.com/watch?v=JRCw9pjjZBo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں