مظفرگڑھ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
مظفرگڑھ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
مظفرگڑھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھرمل بائی پاس پر پیش آیا جہاں ملزمان نے صحافی اشفاق احمد سیال کو روک کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مریم نواز نے ہدایت کی ہےکہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افرادکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
https://youtu.be/QYYxEP2plKI