Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، جوانوں سے خطاب بھی کیا

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، جوانوں سے خطاب بھی کیا

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، جوانوں سے خطاب بھی کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

مریم نواز نے  ایلیٹ فورس کی  پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے دھبے دھوئیں گے، آئی جی پنجاب پولیس فورس میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، جو بھی ضرورت ہوگی پوری کی جائے گی۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جب قوم کی بیٹیاں بھی بیٹوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کریں گی تو قوم کو ان پر فخر ہوگا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ  میں خطاب میں مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ قوم کے ان چند خوش قسمت بیٹوں ، بیٹیوں میں سے ہیں جن کو وردی پہن کر ملک کی خدمت کرنا نصیب ہوتی ہے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے مریم نواز کے پنجاب پولیس کا یونیفارم پہننے کو کچھ لوگوں نے سراہا تھا جبکہ کچھ نے ان پر تنقید کی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=rz5sWSTfmdk&t=16s
Exit mobile version