89

آذربائیجان کے صدرکا ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ کی خبر پرتشویش کا اظہار

آذربائیجان کے صدرکا ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ کی خبر پرتشویش کا اظہار

آذربائیجان کے صدرکا ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ کی خبر پرتشویش کا اظہار

ڈیم کے افتتاح کے موقع پر ایرانی صدر کی آذربائیجان کے صدر کے ساتھ تصویر، فوٹو: ارنا
ڈیم کے افتتاح کے موقع پر ایرانی صدر کی آذربائیجان کے صدر کے ساتھ تصویر، فوٹو: ارنا

آذربائیجان کے صدر  الہام علیوف نے ایرانی صدر  ابراہیم رئيسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی خبر  پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں آذر بائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنےکے بعد اعلیٰ ترین وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی خبر سے  شدید پریشانی ہے۔

آذر بائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور ہماری دعائیں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پڑوسی، دوست اور برادر ملک کے طور پر جمہوریہ آذربائیجان کسی بھی مدد کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ ڈیم کے افتتاح کے موقعے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے بارے میں پر امید ہیں، حادثےکی جگہ سے آنے والی خبریں تشویش ناک ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=On8Eez7XBys

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں