79

ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت کا کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت کا کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت کا کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد: ایرانی حکومت و عوام سے اظہار  یکجہتی کے لیے  وفاقی حکومت نےکل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر میں کل قومی پرچم سرنگوں رہےگا،کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہےکہ  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے رفقا کے ہمراہ کل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو ئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کل تبریز میں ادا کی جائےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثے میں وفات پر آج پیر کو بھی سوگ کا اعلان کیا تھا، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں