91

عمران خان پلیٹیلیٹس کا بہانہ بناکر بھاگنے والے نہیں: بیرسٹر سیف

عمران خان پلیٹیلیٹس کا بہانہ بناکر بھاگنے والے نہیں: بیرسٹر سیف

عمران خان پلیٹیلیٹس کا بہانہ بناکر بھاگنے والے نہیں: بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پلیٹیلیٹس کا بہانہ بناکر بھاگنے والے نہیں ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی، بانی پی ٹی آئی اپنی قوم کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں وہ پلیٹیلیٹس کا بہانہ بنا کر  بھاگنے  والے نہیں۔

مشیر  اطلاعات  کے پی  کا کہنا تھا کہ فارم 47  والی حکومت کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اوران کےکارندے اشتعال پھیلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولتوں پر دیگر قیدیوں کے اعتراضات آرہے ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا نواز شریف کو اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ہفتے میں صرف  ایک دن ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=cr9iGGmqfTQ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں