Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاک فوج، انتظامیہ، پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسزاور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام وادی نیلم کے سیاحتی و تاریخی مقام شاردا میں جاری

پاک فوج، انتظامیہ، پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسزاور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام وادی نیلم کے سیاحتی و تاریخی مقام شاردا میں جاری

شاردا(سردار اورنگزیب سے) مورخہ 25مئی 2024
پاک فوج، انتظامیہ، پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسزاور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام وادی نیلم کے سیاحتی و تاریخی مقام شاردا میں جاری جشن بہاراں میلے میں سیاحوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ فیسٹول کے دوسرے روزنیلم کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سرکاری محکمہ جات کے تعاون سے مختلف سٹالز لگائے گئے

۔تعلیمی اداروں کے طلبامیں کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے۔ میوزیکل نائیٹ میں ریاستی گلوکاروں نے لوک گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ملی نغموں اور ترانوں پر طلبا نے شاندار پرفارمنسدی۔پاک آرمی پاک ارمی سیول اداروں اور پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسز کے اشتراک سے اس طرح سے سجائی گئے میلہ میں شہریوں اور سیاہوں کی کسی تعداد نے شرکت کی۔جمعہ کی شام سے شروع ہونے والے جشن بہارا میلہ میں مختلف رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں اور سیاہوں کی تفریح کے لیے محکمہ اے جے کے ٹیوٹا، محکمہ سیاحت، پاک فوج اور شاردہ پریس کلب کے زیر انتظام لگائے گئے

میلے میں مختلف اسٹال سے مقامی لوگ لطف اندوز ہوئے اس موقع پرسیاحوں کی کثیر تعداد یہاں موجود تھی۔مقامی یونٹ کے کمانڈنگ افیسر راجہ اسد، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ عبدالقدیر مغل، ڈائریکٹر صحت آزاد کشمیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت آزاد کشمیر،سمیت وائس چیئرمین ضلع کونسل نیلم نثار احمد خان، ڈسٹرکٹ کونسلر میاں بنیامین اور لوکل کونسلر صاحبان نے بھی شہریوں کے ہمراہ شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ تحصیل انتظامیہ افواج پاکستان کی کاوش کو سرا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ موجودہ میلہ کی وجہ سے نیلم کی ثقافت اجاگر ہوگی اور سیاحت کو ترقی ملے گی۔

Exit mobile version