113

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور نقصان والے فیڈرز پر بندش کا دورانیہ کم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور نقصان والے فیڈرز پر بندش کا دورانیہ کم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور نقصان والے فیڈرز پر بندش کا دورانیہ کم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر  میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کی لوڈمینجمنٹ اور بجلی چوری روکنےکے امورپر اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ پر مفصل بریفنگ دی۔

اجلاس میں  وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں، بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ،بجلی چوری کےخلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ 

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا ذاتی طور بجلی چوری کی روک تھام پر پیش رفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا، صوبائی حکومتیں،قانون نافذ کرنے والے ادارےانسداد بجلی چوری مہم میں معاونت کریں، بجلی چوری کےخلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کے پی سے ہونے والی ملاقات اوران کی طرف سے کے پی میں بجلی چوری روکنے کی یقین دہانی پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس پیشرفت کو سراہا۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے غیر  اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں