87

ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چھتر کلاس حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر سردار محمد ناہید عباسی نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چھتر کلاس حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر سردار محمد ناہید عباسی نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

مظفرآباد ( بیوروچیف )ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چھتر کلاس حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر سردار محمد ناہید عباسی نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے۔28 مئی 1998ء کا دن ملکی سلامتی‘ دفاع اور قومی وقارکی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا یہ دن پاکستانی قوم بلکہ پوری ملت اسلامیہ کیلئے فخر کا باعث ہے یوم تکبیر کا پیغام یہی ہے کہ ہم ملکی دفاع‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہو جائیں

اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔انھوں نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شدیف نے ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کا غرور خاک میں ملایا آج ایک بار پھر مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور مسلم لیگ ن عوام کو مکمل اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انھوں نے کہا یوم تکبیر پاکستانی وکشمیری قوم کیلئے یومِ فخر ہے کیونکہ اس دن ہم نے دنیا کو باور کرا دیا تھا

کہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں جو باعزت طریقے سے سراٹھا کر زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنا خون دیا ہمیں پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں