Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قبائلی ضلع مہمند غلنئی میں جمعیت علمائے اسلام کے رکن سازی مہم کا افتتاحی تقریب

قبائلی ضلع مہمند غلنئی میں جمعیت علمائے اسلام کے رکن سازی مہم کا افتتاحی تقریب

قبائلی ضلع مہمند غلنئی میں جمعیت علمائے اسلام کے رکن سازی مہم کا افتتاحی تقریب ۔ سابقہ فاٹا کے سنئیر نائب امیر مفتی اعجاز شینواری مہمان خصوصی تھے۔ جمعیت کا پرچم لیکر گھر گھر تک ان کا پیغام پہنچا دیں۔ مہمند میں جمعیت علمائے اسلام ایک مظبوط جماعت بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن سازی مہم کے افتتاح کے دوران سابقہ فاٹا کے سنئیر نائب امیر مفتی اعجاز شینواری ، ضلعی امیر مولانا محمد عارف حقانی ، ناظم اعلیٰ مولانا بسم اللہ جان، ضلعی ناظم انتخابات مولانا لیاقت علی درویش و دیگر علمائے کرام نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند سب سے منظم اور مظبوط جماعت ہے

۔ کارکنوں کو چاہیے کہ وہ جمعیت کا پیغام گھر گھر تک پہنچا دیں۔ اور کارکنان رکن سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ تاکہ مہمند میں مزید جمعیت علماء اسلام مظبوط جماعت کی طرح ابھرے گی۔ ہم عوام کو درپیش مشکلات و مسائل علاقے میں امن امان کیلئے سب سے پہلے حصہ لینگے۔ اور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ رکن سازی مہم میں جے یو آئی کے کارکنوں کو بھرپور سپورٹ کریں۔ جمعیت علمائے اسلام ملک کے اندر فرقہ ورایت اور پر تشدد سرگرمیوں کو مسترد کرکے لسانی و علاقائی تعصب ، فحاشی و عریانی ، بدعنوانی سے پاک معاشرے کا قیام چاہتے ہیں ۔

Exit mobile version