108

او جی ڈی سی ایل نے سندھ اور کے پی میں فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی

او جی ڈی سی ایل نے سندھ اور کے پی میں فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی

او جی ڈی سی ایل نے سندھ اور کے پی میں فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا اور سندھ میں واقع فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی ۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ خام تیل اور 25لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب کے بعد یومیہ 540 بیرل خام تیل کی پیداوارشروع ہو گئی ہے۔ 

اوجی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نئی پیداوار سے درآمدی بل میں سالانہ 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی بچت ہو گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=BkzmIU9XRG8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں