146

تحصیل حلیمزئی علاقہ دورباخیل کے مشران نےڈی سی مہمند کے سیکشن فور کو مسترد کردیا

تحصیل حلیمزئی علاقہ دورباخیل کے مشران نےڈی سی مہمند کے سیکشن فور کو مسترد کردیا

ضلع مہمند
تحصیل حلیمزئی علاقہ دورباخیل کے مشران نےڈی سی مہمند کے سیکشن فور کو مسترد کردیا۔علاقے کے مشران مولانا سردار۔اسرائیل۔زیت اللہ۔صدام۔ذاکر۔حاجی کرم۔ھاشم خان نے مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ چار سال پہلے سابقہ ڈی سی مہمند نے ایک جعلی کمیشن بناکر جس کے ذریعے ہمارے زمینوں پر سیکشن فور لگاکر ہم سے رہائشی زمینیں ہتھیاناچاہتے ہیں۔

اب موجودہ ڈی سی مہمندنے سیکشن نائن لگاکر ہمیں ڈرادھماکر کہتے ہیں۔کہ اپنے زمینوں کے معاوضہ وصول کرو تاکہ ہم مذکورہ زمین پر عدالتی کمپاونڈ کے لئے تعمیراتی کام کا اغاز کریں۔انہوں نے کہا۔کہ دورباخیل لنڈئ جورہ کے مقام پر تقریبا گیارہ سو کنال اراضی موجود ہے جبکہ علاقہ مکینوں کی ابادی پندرہ ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے۔ہمارا مذکورہ زمین کے علاوہ کوئی دوسرا سہارہ نہیں ہے یہ زمین ہمیں اباواجداد سے وراثت میں ملی ہے جو کہ ہم نے صرف رہائش کے لئے مختص کی ہے۔

اب حکومت ہم سے اخری سہارا چھین کر ہمیں دربدر کرنا چاہتے ہیں۔جو کہ ہمیں بلکل منظور نہیں۔انہوں نے کہا کہ سولہ ماہ سے ہم نے مذکورہ مقام پر اختجاجی کیمپ لگا کردھرنا دئے بیٹھے ہیں۔لیکن ابھی تک کسی اہم عہدیدار نے ہمارے حال تک پوچھا ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کو زمین درکار ہے تو ہمارے زمینوں کے علاوہ اور بھی بہت سے مقامات ہے۔ جہاں انہیں لوگ بخوشی زمین دینے کو تیار ہے۔ ۔لیکن ڈی سی میمند اورانتظامیہ ہمارے 15000 ابادی جبرا بے دخل کرنا چاہتی ہے جس کے لئے ہم بلکل تیار نہیں اور ہم ڈی سی مہمند کے فیصلہ اورسیکشن فوراور سیکشن نائن کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔اس سلسلے میں ہم نے انصاف کے لئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ ڈی سی مہمندکے سیکشن فور کو ختم کرکے عدالتی کمپاونڈ کے لئے کسی دوسرے جگہ کا انتخاب کریں۔اور ہمارے بال بچوں پر رحم کرکے ہمیں علاقہ بدر ہونے سے بچانے میں کردار اداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں