97

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں انہو ں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور نہایت انہماک سے ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر ٹیلی فونک اور تحریری طور پر متعلقہ پولیس افسران شہریوں کی داد رسی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹس طلب کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ لےکرآیا ہوں اسی جذبے کے تحت پولیس سے متعلقہ شہریوں کے مسائل و شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے کیونکہ لوگوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، خانیوال پولیس کے ہر افسر اورجوان کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پولیس دفاتر اور تھانو ں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں ان کا مسئلہ غور سے سنیں اور ان کی دادرسی کے لیے عملی طورپر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں