96

صوفیا کا پیغام دین اسلام سربلندی کی ترویج ہے خادم دربارعالیہ موہڑہ شریف میاں فدا حسین قاسمی

صوفیا کا پیغام دین اسلام سربلندی کی ترویج ہے خادم دربارعالیہ موہڑہ شریف میاں فدا حسین قاسمی 

پنڈی بھٹیاں ( سٹی رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق وادی موہڑہ شریف میں بابا جی قاسم صادق موہڑوی رحمۃ اللہ علیہ نے دین اسلام کی سر بلندی کیلیے اپنےآپ کو وقف کردیا ہے اللہ ہو اللہ کی صدائیں بلندی کیں صرف اللہ اور اس کے رسول کا پیغام امت مسلمہ کو دیا پیغام صرف یہی ہے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور پنج وقت نماز قائم اور سنت رسول پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے
موہڑہ شریف پیغام یہی ہے پابندی ء نماز درود شریف کی کثرت ذکر الہی اور تزکیہء نفس عرس پاک خواجگان موہڑہ شریف کے موقع پر خادم دربار عالیہ موہڑہ شریف میاں فدا حسین قاسمی نے کہا۔ عرس پاک خواجگان موہڑہ شریف پیر بابا جی قاسم صادق موہڑوی رحمۃ اللہ، پیر زاہدخان موہڑوی رحمۃ اللہ،

امام العارفین حضرت پیر آفتاب احمد قاسمی رحمتہ اللہ علیہ کاعرس پاک منایا گیا۔عرس پاک میں ملک بھراور دور نزدیک سے ہزاروں مریدین عقیدتمندوں نے شرکت کی۔عرس پاک کے اختتام پر شرکت کرنے والے مریدین اور جن حضرات نے دعا کیلیے کہاانکے جائز مقاصد ملک پاکستان کی سلامتی کیلیے دعا حضرت پیر اورنگزیب بادشاہ قاسمی نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں