Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق جب حویلی کے پہلے دورے پر محمود گلی پہنچے تو شاندار استقبالآزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق جب حویلی کے پہلے دورے پر محمود گلی پہنچے تو شاندار استقبال

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق جب حویلی کے پہلے دورے پر محمود گلی پہنچے تو شاندار استقبال

حویلی (پی آئی ڈی) 11جون 2024 آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق جب حویلی کے پہلے دورے پر محمود گلی پہنچے تو وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور سابق رکن اسمبلی راجہ مسعود ممتاز راٹھور کی قیادت میں عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا ۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کی صورت میں ریلی کی شکل میں فاروڈ کہوٹہ کی جانب لے جایا گیا

راستے میں جگہ جگہ پر وزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا گیا ،گگڈار کے مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وزراء کا شاندار استقبال کیا ،پلنگی ممتاز آباد کے مقام پر بھی وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وزراء کا شاندار استقبال کیا گیا ،تاچھاں کے مقام پر بھی وزیراعظم کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا گیا،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد وزیراعظم کے قافلے میں شامل ہوئی ۔قافلے میں شامل نوجوانوں نےجیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد “کے نعرے بھی لگائے ،

نوجوانوں نے پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو دیکھ کر نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد ،انوارالحق زندہ باد اور فیصل راٹھور زندہ باد کے نعرے لگائے۔وزیراعظم کا جگہ جگہ پر والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئں ۔فاروڈ کہوٹہ کے مقام پر بھی عوام کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پروزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا ۔راستے میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز لگائے گئے تھے ۔چیئرمین ضلع کونسلز ،چئیرمین یونین کونسلز سمیت ارکان ضلع کونسل و یونین کونسلز نے وزیراعظم آزادکشمیر کا استقبال کیا ۔ وزراء حکومت میاں عبد الوحید ،سردار جاوید ایوب ،جاوید بڈھانوی ،سردار عامر الطاف ،چوہدری قاسم مجید ،پیر محمد مظہر سعید شاہ ،نثار انصر ابدالی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

Exit mobile version