110

قربانی

قربانی

صباء شوکت

” عظیم صاحب” ایک نیک انسان تھے! اللّٰہ نے نوازا بھی بہت تھا ۔
بڑی عید قریب تھی ، عظیم صاحب ہمیشہ کی طرح” بیل ” کی تلاش میں تھے ۔ مگر کچھ ماہ پہلے ان کے پڑوسی کا انتقال ہوا تھا ،ان کی بیوہ اور چھوٹے چھوٹے بچے تھے ۔ عظیم صاحب نے اس بار بیل کی جگہ بکرا خرید لیا! اور اس بیوہ کے گھر مہینے کا راشن اور عید کے کپڑے وغیرہ لے دیے ۔ انھیں دکھ ہوا کہ اس بار بیل نہیں خرید پائے ۔مگر بہت مطمئن اور خوش بھی تھے کہ اللّٰہ نے انھیں اس بات ” ڈبل قربانی” کے لیے چن لیا…!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں