24

سی پیک سے متعلق بات چیت کیلئے چین کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، عطا تارڑ

سی پیک سے متعلق بات چیت کیلئے چین کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، عطا تارڑ

سی پیک سے متعلق بات چیت کیلئے چین کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ چین کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق دورے کے دوران وفد سی پیک سے متعلق بات چیت کرے گا اور سی پیک سے متعلق کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چین کے وزیر پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر سی پیک سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران چینی صدر نے کہا کہ ہم سی پیک کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے، آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبریں ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چار بٹن اوپر نیچے کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ کمپیوٹرائزڈ نظام ہے، بجلی چوری یا لائن لاسز کا معاملہ ہو تو اسے روکنے کے لیے تعاون کرنا ہوگا، معاملات مفاہمت سے آگے بڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو سلسلہ چل نکلا ہے ہم قطعاً اس کا جواب اس طرح نہیں دینا نہیں چاہتے،عوام کو سہولت دینے سے متعلق ہمیں ایک پیج پرہونا چاہیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Ye-PAb36Gus&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں