59

پنڈی بھٹیاں آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی ہدایت کے مطابق پنڈی بھٹیاں پولیس چور و ڈکیت گینگز کے خلاف ان ایکشن

پنڈی بھٹیاں آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی ہدایت کے مطابق پنڈی بھٹیاں پولیس چور و ڈکیت گینگز کے خلاف ان ایکشن

پنڈی بھٹیاں (تحصیل رپورٹر عام شہزاد انصاری سے)پولیس نے ڈی پی اؤ حافظ آباد کی ہدایت پر کارواہی کرتے ہوے چور گينگ گرفتار کر لی تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں پولیس چور و ڈکیت گینگز کے خلاف پہلے بھی کامیاب آپریشن کر چکی ہے جس کی نتیجے میں بے شمار گینگز کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ گزشتہ روز ایس ایچ او سٹی پنڈی بھٹیاں ملک بدر منیر اعوان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کیا، بد نام زمانہ اختر عرف اختری اور ممتاز فقیر سے لاکھوں روپے مالیت کے 9 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ، ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔ ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ چوروں اور ڈکیت گینگز کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں