64

محکمہ صحت کے جانب سے مہمندپریس کلب میں پولیو اور ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی تقریب کا انعقاد

محکمہ صحت کے جانب سے مہمندپریس کلب میں پولیو اور ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند ۔محکمہ صحت کے جانب سے مہمندپریس کلب میں پولیو اور ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی تقریب کا انعقاد ۔منعقدتقریب میں قومی عمائدین اور مقامی صحافیوں کی شرکت ۔ٹھیکہ جات اور پولیو مہم کی افادیت کاپیغام معاشرہ تک پہنچانے میں میڈیا،علمأکرام اور قومی عمائدین کردار ادا کریں ۔ڈی ایچ او رفیق حیات
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات نے مہمندپریس کلب میں ٹیکہ جات اور پولیو مہم کے حوالے سے منعقد آگاہی تقریب کے موقع پر کرتے ہوئے بتایاکہ 12مختلف بیماریوں کیخلاف لگائے جانے والے ٹیکہ جات سمیت پولیو قطرے پیدائش سے لے کر پانچ سال بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔جوکہ بچوں کی صحت کی حفاظت کیلئے سلسلہ وار وقتاً فوقتاً لگائے جاتے ہیں ۔جبکہ ٹیکہ جات اور پولیو قطرے بچے موذی بیماریوں سے محفوظ یا بیماری لگنے کی صورت میں ذیادہ خطرناک نہیں ہوتا

۔انہوں نے ٹیکہ جات اور پولیو قطرے ہرقسم منفی اثرات اور شک وشبہات سے صاف قرار دیا۔اس موقع پر ایف ایس ایم او ڈاکٹر یونس سمیت علماء کرام ،قومی عمائدین اور مقامی صحافی برادری بھی موجود تھے ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق حیات نے بتایا کہ 12مختلف بیماریوں کیخلاف بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات ضلع بھر کے 60 منتخب مراکز صحت میں لگائے جاتے ہیں ۔جبکہ عوامی تعاون کے باعث ضلع مہمند میں موجود وقت پولیو کی کوئی کیس موجود نہیں ۔انہوں نے لشمینیا بیماری کے حوالے سے بتایا کہ لشمینیا ایک خاص قسم کے مچھرسے پھیلتی ہے ۔جوکہ ملیریا اور ڈینگی مچھر کے برعکس یہ گندہ یا صاف پانی کے بجائے مال مویشیوں پالنے کی جگہ یا پتھریلی دیوار کی دراڑیں ان کا خاص مسکن ہوتا ہے ۔انہوں نے ایسے والدین کے نام پیغام جاری کیا کہ جن کی بچے لشمینیا سے متاثر مقامی ہسپتالوں میں علاج سے صحتیاب نہیں ہورہے ہیں ۔

تو وہ والدین ہیڈکوارٹر غلنئی ہسپتال سے ریفر پرچہ لیکر لشمینیا کی فوری علاج کیلئے پشاور کوہاٹ روڈ سٹی ہسپتال سے رجوع کریں ۔کیونکہ وہاں یونیسیف کے تعاون سے لشمینیا کی مختلف طریقوں سے علاج کیاجاتا ہے ۔انہوں نےقومی مشران ،میڈیا اور علماء کرام سے پولیو سمیت ٹیکہ جات کے افادیت سے معاشرہ کو باخبر بنانے میں محکمہ صحت کیساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ۔اس موقع پر موجود علماء کرام نے پولیو سمیت ہر قسم بیماری کا علاج اسلام میں جائز قرار دیا ۔اگاہی تقریب کے موقع پر قومی مشران نے پولیو مہم سمیت ٹیکہ جات میں محکمہ صحت کو ہرقسم تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں