22

عید مباہلہ بنیادی طور پر عظمت آل محمد ع کو ظاہر کرتی ہے ، نجران کے عیسائیوں کے مباہلہ میں آل محمد ع کی رسالت و ولایت کو تسلیم کیا ، پیر سید نجم الحسن سبزواری

عید مباہلہ بنیادی طور پر عظمت آل محمد ع کو ظاہر کرتی ہے ، نجران کے عیسائیوں کے مباہلہ میں آل محمد ع کی رسالت و ولایت کو تسلیم کیا ، پیر سید نجم الحسن سبزواری

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)عید مباہلہ بنیادی طور پر عظمت آل محمد ع کو ظاہر کرتی ہے ، نجران کے عیسائیوں کے مباہلہ میں آل محمد ع کی رسالت و ولایت کو تسلیم کیا ، پیر سید نجم الحسن سبزواری
مباہلہ کے میدان میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ، امام علی علیہ السّلام ، سیدہ زہرا ع ، امام حسن ع اور امام حسین ع گئے ، نجران کے عیسائیوں کے پیشواؤں نے دیکھتے ہی کہہ دیا اپنے عیسائیوں کو کہ ہم مباہلہ نہیں کرتے یہ نور کا ہالہ ہے اور فقط نور ہی نور ہے ، پیر نجم الحسن شاہ
پیر سید نجم الحسن شاہ سبزواری نے کہا کہ 24 ذوالحجہ کو اللہ تعالیٰ کے پاک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی اہلبیت ع نے نجران کے عیسائیوں سے
مباہلہ کیا مباہلہ کے لیئے وقت اور تاریخ اور جگہ طے ہوئی مباہلہ سے پہلے قرآن پاک میں آیت نازل ہوئی کہ
” تم اپنے بڑے لاؤ ہم اپنے بڑے لاتے ہیں
اپنے بچے لاؤ ہم اپنے بچے لاتے ہیں تم اپنی عورتیں لاؤ ہم اپنی عورتیں لاتے ہیں تم اپنے نفس لاؤ ہم اپنے نفس لاتے ہیں ” بڑوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ، بچوں میں امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام ، خواتین میں خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علھیما اور نفس میں مولا علی مشکل کشا ع شامل تھے باوا پیر سید نجم الحسن شاہ سبزواری نے کہا کہ عیسائیوں کے پیشواؤں میں سے ایک بڑے پیشوا جو بزرگ تھا کمر جھکی ہوئی تھی ان نے اپنی بھنوؤں پہ ہاتھوں کو رکھ کر دیکھا تو وہ کہنے لگا یہ کوئی لوگ ہیں ہی نہیں یہ نور کا ہالہ ہے اس نے شور مچانا شروع کر دیا

کہ ہم ان سے بھلا کیسے مباہلہ کریں گے یہ نور ہیں نجم الحسن نے کہا کہ جب پنجتن پاک ع قریب آئے تو عیسائیوں کے اس راہب بڑے پیشوا نے کہا کہ سجدے میں گر جاؤنجم الحسن سبزواری نے کہا کہ تمام بڑے بڑے عیسائی جو کتابوں کے ماہر تھے کتابی علم رکھتے تھے اور کتابیں ساتھ لائے تھے کہ آج مباہلہ کریں گے اور ثابت کریں گے کہ ہمارا عیسیٰ سچا ہے کیونکہ وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے وہ بے جان پر پھونک مارتا ہے
اور بے جان میں جان آ جاتی ہے مگر پنجتن پاک ع کے قریب آتے ہی تمام عیسائیوں پر خوف دبدبہ ڈر کپکپاہٹ طاری ہو گئی عیسائیوں کے بڑے پیشواؤں کے کہا ہم خود بھی اور باقی اپنے ساتھیوں کو کہتے ہیں کہ ہم مباہلہ نہیں کر رہے ہم اپنی ہار شکست کو تسلیم کرتے ہیں
نجم الحسن نے کہا کہ عیسائیوں کے جناب زہرا ع کی صداقت کا اعلان کر دیا اور پنجتن پاک ع کی عظمتیں دل سے مانی اور اقرار کیا کہ پنجتن پاک سچے ہیں مگر نبی ص کے دنیا سے جانے کے بعد سیدہ زہرا کو ایک دبار میں جا کہ ثابت کرنا پڑا کہ میں سچی کون میں صدیقہ ہوں نجم الحسن نے کہا عیسائیوں نے دیکھ کر کہا کہ زہرا ع سچی ہے ادھر زہرا ع اپنا حق مانگنے گئیں اور سیدہ زہرا ع کو جھٹلایا گیا
پیر نجم الحسن سبزواری نے کہا کہ زہرا ع نبی کے دنیا سے جانے کے بعد ایک خلیفہ کے دربار میں گئیں تھیں پاک شہزادی کونین کو ثابت کرنا پڑا میں صدیقہ ہوں سچی ہوں عیسائی جنھوں نے کلمہ تک نہیں پڑھا تھا انھوں نے زہرا ع کو دیکھتے ہی کہہ دیا زہرا ع سچی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں