51

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیرصدارت تھانہ کہنہ خانیوال میں محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیرصدارت تھانہ کہنہ خانیوال میں محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی زیرصدارت تھانہ کہنہ خانیوال میں محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ناصر علی ثاقب، ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال بابرشہزاد، ایس ایچ او تھانہ سٹی خانیوال مہر اخلاق احمد، پی ایس او رانا اطہر اقبال سمیت ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران، منتظمین مجالس و جلوس اور لائسنسداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے فرداً فرداً لائسنسداران اور منتظمین مجالس و جلوس سے سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر مسائل بارے دریافت کیا۔

ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا آغاز ہونے والا ہے انشاء اللہ ممبران امن کمیٹی، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کے مثبت تعاون سے ضلع بھر میں امن عامہ کا قیام یقینی بنایا جائیگا، محرم الحرام میں خانیوال پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔

انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر محرم الحرام میں لاء اینڈ آرڈر اور قانون کی بالادستی کر ہرصورت یقینی بناتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔ڈی پی او نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، منتظمین مجالس و جلوس اور لائسنداران محرم الحرام روٹس اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، محرم الحرام میں تقاریر کے ذریعے انارکی پھیلانے والے ذاکرین پر پابند عائد ہوگی،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی، منتظمین مجالس و جلوس اور انجمن تاجران نے تجاویز پیش کیں اور امن وامان کے قیام کی خاطر اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں