حکومت آزادکشمیر سیاحت کوپروان چڑھانے کیلئے کشمیری کھانوں کوفروغ دے،صدرافضل بٹ 114

حکومت آزادکشمیر سیاحت کوپروان چڑھانے کیلئے کشمیری کھانوں کوفروغ دے،صدرافضل بٹ

حکومت آزادکشمیر سیاحت کوپروان چڑھانے کیلئے کشمیری کھانوں کوفروغ دے،صدرافضل بٹ

اسلام آباد/ شاردا(سرداراورنگزیب سے)پی ایف یو جے کے صدرافضل بٹ نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیر سیاحت کوپروان چڑھانے کیلئے کشمیری کھانوں کوفروغ دے۔کشمیریوں کومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے کشمیری پکوان کو ٹرینڈ بنانا ہوگا۔مقامی نوجوانوں کو کشمیری پکوان کیلئے حکومت اورفلاحی تنظیم’اخوت“آسان قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے کشمیری ثقافتی پکوان مستحکم سیاحت کی ضمانت ہیں۔سیاحت صنعت کادرجہ رکھتی ہے مقامی روایت برقراررکھی جائے۔

سیاحوں کی توجہ کیلئے خالص دیسی کھانوں کے فوڈ فیسٹیول لگائے جائیں۔کشمیری ڈشزکاسیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ہوگا۔ محکمہ ثقافت، محکمہ سیاحت ”اخوت“ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے مقامی ڈشز کوٹرینڈ بنانے میں مقامی لوگوں کی معاونت کرے۔کشمیری پکوان ذائقوں کامنبی ہوتے ہیں۔شہد،زعفران،ساگ، لسی،مکئی کی روٹی، سفید چاول، روگن جوش، رنگ برنگی مکئی کی روٹیاں،قلچہ،باقرخانی، آب گوشت،شب دیگ،ھند،لانگڑو، کنجی،کشمیری چائے(نمکین چاے)دیسی دودھ کی چائے،

اخروٹ کی چٹنی،دیسی گھی،مکھن،دال باگلے،نعت یخنی،دیہی کی گروہی کے علاوہ سینکڑوں سبزیا ں اوردالیں یہی اشیاء اگر سرسوں کے تیل،زیتون کے تیل یا دیسی گھی میں تیار کی جاہیں تو دنیا کی مہنگی ترین ڈشز بنتی ہیں۔گزشتہ روز تحصیل پریس کلب شاردا کے صدر سردار اورنگزیب، نوشہرہ پریس کلب کے صدرشہزاد اور فرانس سے آئے معروف بزنس مین زاہد ہاشمی سے کشمیر کے حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مقامی لوگوں کو سیاحت سے 100 فیصد فائدہ اٹھانے کیلئے مقامی پراڈکٹ کو پرموٹ کرتے ہوئے

کشمیری ڈشز کوٹرینڈ بنائیں اور اعلیٰ شان گیسٹ ہاؤسسز / ہوٹلوں کیساتھ ساتھ کشمیری پکوان کے ڈھابے قائم کیئے جائیں جو کم اخراجات اور زائد آمدن کاسبب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے آزادکشمیر باالخصوص نیلم چاروں موسم میں لوگ آنا چاہتے ہیں لیکن صرف گرمیوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے باقی تین موسم نہ گنوائے جائیں۔ حکومت ضلعی انتظامیہ کے ذریعے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے معیاری سڑکوں اور کشادہ پارکوں سمیت سستی رہائشیوں کے لیے بندوبست کرے تاکہ پاکستان سے سال کے 12ماہ سیاح کشمیری کے حسین نظاروں اور روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں