112

منشیات کی لعنت سے نوجوانوں کو بچا نا ہوگا.الحاج محمد ہمایون خلجی

منشیات کی لعنت سے نوجوانوں کو بچا نا ہوگا.الحاج محمد ہمایون خلجی

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)

منشیات کی لعنت سے نوجوانوں کو بچا نا ہوگا.الحاج محمد ہمایون خلجی
اصلاحی جرگہ مردان کے صدر اور سابق ناظم یونین کونسل بغدادہ الحاج محمد ہمایون خلجی نے کہا ہے کہ اسلام میں ہر قسم نشہ حرام ہیں نشہ کے مکروہ اور لعنتی د ھندے کے خلاف ہم سب کو جہادی جاری رکھنا ہو گا منشیات نوجوان نسل کی زندگی داو پر لگاتی ہے نشہ نے متعدد ماﺅں کی گودیں اُجاڑ دیں منشیات فروش دہشت گردوں سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں اس کے تدارک کے لیے معاشرے کے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے

تاکہ ملک خداداد پاکستان کو ایک صحت مند نوجوان طبقہ ملکر ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائبر ہوڈ کونسل بغدادہ تھری میں منشیات کے خاتمے اور خواجہ سراؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور فحاشی کے خلاف گرینڈ الائنس جرگے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت ایک وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے اور دنیا بھر میں اس کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور اس حوالے سے سب سے دکھ کی بات یہ ہے

کہ اس کا شکار آج کی نوجوان نسل ہورہی ہے۔ منشیات فروشوں کا نیا ٹارگٹ تعلیمی ادارے ہیں جو کسی بھی صورت مختلف سکول کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبا و طلبا ت کو اپنا شکار بنا نے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ منشیا ت کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گااور اپنے ارگرد ایسے افراد کی رہنمائی کرکے ان کی قیمتی زندگیوں کو بچانا ہو گا،ہمایون خلجی نےسول سوسائٹی،
شہریوں،والدین اور ہر طبقہ فکر کے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی قباحتوں اور اس کے معاشرے اور انسانیت پر منفی اثرات کو نمایاں کرنے اور عوام میں منشیات کے خلاف آگاہی کو عام کرنے میں حکومت،محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہے اس کی نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ رکھنے کے لےے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا منشیات کے خلاف جدوجہد دینی فریضہ اور معاشرے کو برائیوں سے بچانا ثواب کا کام بھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں