Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈالر ایسٹ کمپنی کی طرف سے سونے کی چمک تحفوں کی دمک کے پروگرام کے تحت میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

ڈالر ایسٹ کمپنی کی طرف سے سونے کی چمک تحفوں کی دمک کے پروگرام کے تحت میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

راولپنڈی۔( سٹا ف رپورٹر) ڈالر ایسٹ کمپنی کی طرف سے،، سونے کی چمک ، تحفوں کی دمک ،، کے پروگرام کے تحت چاندنی چوک برانچ راولپنڈی میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائئریکٹر مارکیٹینگ ندیم مصطفی تھے اس موقع پر سونے کا انعام جیتنے وا لی خاتون مریم کو گولڈ پراز سے نوازا گیا تقریب میں سنہری بینک کے مینجر عامر ملک احمر زمان اور دیگر شخصیات نے خصوصی شر کت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے برانچ مینجر فدا محمد خان نے بتا یا ہے

کہ ڈالر ایسٹ پاکستان کی صفِ اول کی ایکسچینج کمپنی ہے۔ جو پاکستان میں کرنسی ایکسچینج اوربین الاقوامی ترسیلاتِ زر کے کاروبار کے بانیوں میں سے ہے۔ ڈالر ایسٹ اس وقت 33 بڑے شہروں میں 48برانچوں کا ایک نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ یہ دنیا کی معروف منی ٹرانسفرز کمپنیاں جیساکہ ویسٹرن یونین،منی گرام اور ریا کے ایجنٹ کو طور پر کام کر رہی ہے۔
ڈالر ایسٹ ایکسچینج اپنے قابلِ قدر صارفین کو غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت،بیرونِ ملک رقوم کی منتقلی اور بیرونِ ملک سے بھیجی گئی رقوم کی وصولی کی قابلِ بھروسہ خدمات فراہم کرتی ہے۔کمپنی صارفین کومعیاری خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سالانہ بنیاد پر مختلف انعامی سکیموںکا انعقاد بھی کرتی ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سونے کی جھنکار،تحفوں کی بھرمار انعامی سکیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس سکیم کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم کے وصولی پر صارفین کو فوری انعامات دئیے گئے

۔اس کے علاوہ بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کا ٹکٹ اورسونے کے بیش قیمت انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس تناظر میںسکیم کی تیسری قرعہ اندازی24 جون2024کو منعقد کی گئی۔ اس قرعہ اندازی میں راولپنڈی سے مارِم نے سونے کا بیش قیمت انعام جیتاجس کے بعد انہیں راولپنڈی برانچ میں مدعو کیا گیااور اس خصوصی تقریب میں انہیںانعام دیا گیا۔انعام کی وصولی پر وہ بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے ڈالر ایسٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈالر ایسٹ اپنے قابلِ قدر صارفین کے لئے سالانہ بنیاد پرمختلف انعامی سکیم کرتی رہے گی

۔یہ انعاما ت کا سالا نہ آخری پروگرام تھا اس کے بعد کمپنی نئے ما لی سال کے أپروگرامز کا شیڈول جاری کرے گی انہوں نے بتا یا ہے کہ اس سکیم کا مقصد بیرون ملک سے سرما یہ پا کستان بھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے تا کہ ملک کے زر مبادلہ میں اضافہ ہو سکے اور ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے مزید خوش حالی آسکے ،

Exit mobile version