73

غلنئی مہمندپریس کلب میں قومی مشران کا جرگہ منعقد ہوا

غلنئی مہمندپریس کلب میں قومی مشران کا جرگہ منعقد ہوا

ضلع مہمند (افضل صافی )غلنئی میں مہمند قومی مشران کاجرگہ۔قبائلی اضلاع کی پسماندگی دور کرنے کیلئے صحت،تعلیم روزگار اور امن دی جائے۔قومی مشران کی پیش کردہ 14 نکات کی حل سے پسماندگی کاخاتمہ ممکن ہے۔پیش کردہ نکات کی حل کیلئے 25جولائی کو غلنئی میں گرینڈ مہمند جرگہ ہونگے۔قومی جرگے کا مشترکہ اعلامیہ
غلنئی مہمندپریس کلب میں قومی مشران کا جرگہ منعقد ہوا جس میں گزشتہ مہمند قومی جرگہ کا پیش کردہ 14نکاتی ایجنڈا ،انضمام بالجبر،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ،قبائلی اضلاع میں بے جا ٹیکسوں کانفاذ،ورسک اور مہمند ڈیم رائلٹی ،چارسدہ کیساتھ حدبندی،قبائلی طلبہ کو سکالرشپ کی فراہمی ،معدنیات لیز مقامی افراد کو جاری کرنا،این سی پی گاڑیوں کو پشاور اور ملاکنڈ تک اجازت نامہ،زیرالتوأ روڈز کی فوری تعمیر ،ودیگرشامل ہے

قومی جرگہ میں زیر بحث لایا۔قومی جرگہ میں شریک مشران نے ضلع مہمند عوام کودرپیش مسائل کا سخت الفاظ میں مذمت کی۔اور حکومت سے فوری حل کامطالبہ کیا۔قومی جرگہ نے 14 نکات کو دہراتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ پیش کردہ نکات پر 25جولائی کو غلنئی میں مہمند قومی جرگہ ہوگا۔جس میں مہمند قوم کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ أئندہ جرگہ میں 14نکات کی فوری حل کیلئے جرگہ آخری فیصلہ کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں