107

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی: توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو  جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری ڈالی تھی۔

آج لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم بھی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=8QDR72Uga9I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں